ابنا: طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ کابل میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈے کے قریب ایک بم دھماکے میں پانچ ا مریکی فوجی افسر ہلا ک ہوئےہیں جبکہ دو امریکی زخمی بھی ہوئےہیں۔ یہ بم دھماکہ احمد شاہ مسعود کی گيارہویں برسی کے موقع پر ہوا۔ ادھر فراس پریس نے رپورٹ دی ہےکہ کابل میں امریکی سفارتخانے اور نیٹو ہیڈکوارٹر کے پاس بم دھماکے میں چھے افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئےہیں۔ ا دھر افغانستان کی وزارت داخلہ نے چودہ طالبان کے مارے جانے کی خبردی ہے۔ افغاں وزارت داخلہ کے مطابق پانچ طالبان کو گرفتار بھی کرلیا گيا ہے۔
.....
/169